ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں برس خطبہ حج ڈاکٹر قاری ماہر المعیقلی دیں گے

مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا۔

ریاض:رواں برس حج کا خطبہ ڈاکٹر قاری ماہر بن حمد المعقیلی دیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال حج کے خطبے کے لیے امام مسجد الحرام و خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد المعقیلی کو ذمے داری دی ہے۔ اس سلسلے میں حرمین شریفین کے دینی امور کے سربراہ و امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے شاہی منظوری کے بعد ڈاکٹر ماہر بن حمد المعقیلی کے نام کے نام کی تصدیق کردی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حج 1445 ہجری کے لیے شیخ ماہر المعقیلی یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔

یاد رہے کہ ہر سال خطبہ حج کے لیے کسی نہ کسی خطیب کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر سے فریضے کی ادائی کے لیے آنے والوں کی سہولت کے لیے خطبہ حج اردو، انگریزی، ہندی سمیت دیگر زبانوں میں بھی نشر کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں