ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی وڈ سے خاموشی منافقت ہے، صحیفہ جبار خٹک

لاہور: اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی وڈ فنکاروں کی خاموشی پر صحیفہ جبار خٹک نے سخت تنقید کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ مغرب میں لوگ ہالی وڈ فنکاروں کا اسرائیلی حمایت پر بائیکاٹ کررہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں بالی وڈ فنکاروں کے خلاف کوئی مہم نہیں چل رہی۔

انہوں نے لکھا کہ ہم پڑوسی ملک میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنے انٹرویوز میں ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بالی وڈ فنکار غزہ ایشو پر بالکل خاموش ہیں۔

fdsfdasffdsfdasf

صحیفہ جبار خٹک نے ساتھ فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بالی وڈ فنکاروں کی تعریف کرنا چھوڑ دیں اور نہ ہی انہیں جنم دن کی مبارک بادیں دے کر سر پر چڑھائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر پورا انڈیا خاموش ہے جبکہ ہمارے فنکاروں پر وہاں حکومت کی جانب سے کام کرنے پر پابندی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں