ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت، میانمار اور بنگلہ دیش کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

f India, Myanmar and Bangladesh

ڈھاکا: میانمار اور بھارت کے سرحدی علاقے جبکہ بنگلہ دیش کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز ( جی ایف زیڈ ) نے بتایا کہ بدھ کو میانمار اور ہندوستان کے سرحدی علاقے میں 5.6 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ریسرچ سینٹر نے کہا کہ زلزلہ 84 کلومیٹر (52 میل) کی گہرائی میں تھا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت سلہٹ، چٹوگرام اور ملک کے کچھ دوسرے حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے مسحوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 شدت ریکارڈ کی گئی۔ خبر رساں ایجنسی ڈیلی اسٹار نے بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ بدھ کو شام 7 بج کر 13 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت سے تقریباً 439 کلومیٹر مشرق میں میانمار میں تھا۔فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں