ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان پر گاڑی میں حملہ کرنے کے منصوبے کا انکشاف

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کو ان کی گاڑی میں نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اداکارہ سلمان خان پرحملے کی ایک اور سازش کا پتا چلایا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لارنس نشنوئی گروپ بالی ووڈ کے اسٹار اداکار کو مہاراشٹر کے علاقے پنویل  میں ان کے فارم ہاؤس کے نزدیک  گاڑی میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ سلمان خان پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی نئی دھمکی موصول

اس سے قبل 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ممبئی کے علاقے بینڈرہ میں واقع سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کا مطالبہ ہے کہ سلمان خان کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں