مقبوضہ بیت المقدس:حماس کے ٹھکانے تباہ کرنے میں اسرائیلی فوج نے اپنے ہی 4 یرغمالی مار دیے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض صہیونی فوج نے خان یونس میں اپنے ہاتھوں مارے گئے اسرائیلی یرغمالیوں کی شناخت 79 سالہ چیم پیری، 80 سالہ یورام میٹ زگر، 85 سالہ امیرام کوپر اور 51 سالہ نداپوپل ویل کے نام سے ظاہر کی ہے۔
چاروں اسرائیلی میں سے ایک 51 سالہ نداپوپل ویل کے مارے جانے کی اطلاع حماس نے ایک وڈیو کے ذریعے جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں زخمی ہونے والا پوپل ویل ہلاک ہوگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال دسمبر میں حماس نے ایک اور وڈیو میں دیگر 3 یرغمالیوں کو زندہ دکھایا تھا جو جو بعد میں اسرائیلی فوج ہی کی حماس کے خلاف کارروائی کے دوران بمباری کا نشانہ بن کر ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو باضابطہ اطلاع بھی دی ہے۔
