ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری: فلسطینیوں کی کُل تعداد 37 ہزار سے تجاوز

martyrs exceeded

غزہ: اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ  غزہ کے نہتے فلسطینیوں پرجاری ہے،  7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی کُل تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 84 ہزار 494 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 283 افراد شہید اور 814 زخمی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد گزشتہ روز نصیرات میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کا نشانہ بنی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیل کی غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں