تل ابیب: اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارت پر بمباری کرکے مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے باعث 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ دیر البلاح میں گھرپر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
