ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈسٹری میں نخرے والے فنکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے، نادیہ حسین

 لاہور: پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں جن فنکاروں کے نخرے زیادہ ہوتے ہیں، انہیں کام بھی زیادہ ملا کرتا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری آئی تھیں تو اس وقت فنکاروں کا اور پوری پروڈکشن ٹیم کا احترام بہت ضروری سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب شوبز انڈسٹری کا ماحول بہت تبدیل ہوگیا ہے جو فنکار زیادہ نخرے کرے اسے ہی کام کی آفر بھی زیادہ ملتی ہے۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ہاؤسز اداکاروں کے منفی سلوک کو برداشت کرلیتے ہیں جس سے کسی بھی اصلاح نہیں ہورہی اور معاملات دن بدن بگڑ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں