ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کی معاشی مدد کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر نظام جمالی

کوٹری (نمائندہ جسارت) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک جامشورو ڈاکٹر نظام الدین جمالی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے سیلاب متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے ان کے معاشی حالات بہتر ہوسکیں۔ یہ بات انہوں نے لیمپ پاکستان کی جانب سے ضلع جامشورو کے گوٹھ فقیر بخش کاچھی کے سیلاب متاثرہ 35 دیہاتوں کے 600 مستحقین میں 1200 بکریاں تقسیم کرنے کی تقریب میں کہی۔ تقریب سے ڈاکٹر نظام الدین جمالی نے کہا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو مالی نقصان پہنچا ہے، اس لیے حکومت سندھ اور مختلف این جی اوز مل کر سیلاب متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ایسے پروگرام مرتب کریں تاکہ متاثرہ افراد کو ریلیف مل سکے۔ تقریب سے لیمپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشیر بھٹی نے کہا کہ ٹیئر فنڈ LAMP پاکستان ضلع جامشورو میں کام کر رہا ہے جس میں 30 دیہاتوں میں سولر پر پانی، بیج، 60 باتھ روم کی سہولتیں بنائی گئی ہیں اور 600 مستحق خاندانوں کو 1200 بکریاں دینے کا عمل جاری کر دیا ہے تاکہ لوگوںکی مالی پریشانی کم ہو سکے۔ بعد ازاں گوٹھ فقیر بخش کاچھی کے افراد نے محکمہ لائیو اسٹاک جامشورو اور لیمپ پاکستان کی جانب سے مدد دینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں