ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سپر8 کیلئے کوالیفائی کرلیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم  ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بناسکی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاپوا نیوگینی اور یوگنڈا کے خلاف میچز میں فتح اپنے نام کی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں