جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں انڈونیشیا کے نو منتخب صدر اور وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو کا خیر مقدم کیا ۔خبررساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں برادر ممالک کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔