ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حزب اللہ کا اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بیروت: لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی 9 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی تنصیبات پر حملے میں راکٹ اور اسلحہ سے لیس ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔حزب اللہ کی جانب سے یہ حملے منگل کے روز اسرائیل کی جانب سے کی گئی کارروائی کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی 6 فوجی تنصیبات پر کیتیوشا اور فلک راکٹس داغے ہیں اور المنار ٹیلی ویژن نے رپورٹ میں بتایا کہ حزب اللہ کی جانب سے ایک ساتھ 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے۔راکٹوں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے بھی کیے گئے جس سے  اسرائیل کی شمالی کمانڈ کا ہیڈکوارٹرز، خفیہ اطلاعات کا ہیڈکوارٹرز اور فوجی بیرکس نشانہ بنائی گئیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں تقریباً 30 ڈرون حملے کیے گئے جو گزشتہ 8 ماہ کی جنگ کے دوران حزب اللہ کا طویل ترین ڈرون حملہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں