ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ سے دیشا پاٹانی کی پہلی جھلک جاری

 ممبئی: باہو بلی سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ سے دیشا پاٹانی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

اداکارہ دیشا پاٹانی کے جنم دن کے موقع پر فلم میکرز کی طرف سے ان کے کردار ’روکسی‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔

A post shared by Kalki 2898 – AD (@kalki2898ad)

دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔

میگا فلم کو پہلے ’پروجیکٹ کے‘ کا نام دیا گیا تھا اور اس میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن جیسے لیجنڈری اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں