ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکس چوروں کا خاتمہ کرینگے، متوسط طبقے پر کم ٹیکس لگایا، وزیراعظم

Corruption will not be tolerated

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ٹیکس چوروں کا خاتمہ کریں گے، حکومت نے بجٹ میں متوسط طبقے پر کم ٹیکس لگایا ہے۔

وزیراعظم کی صدارت میں ٹیکس اصلاحات، محصولات میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں قلیل مدتی اور وسط مدتی منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان میں موجودہ پالیسیوں کے مکمل نفاذ سے ہی ملکی آمدن میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہے۔ ملکی معیشت کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن سے محصولات بڑھیں گی اور معیشت کی ڈاکیومینٹیشن ہو سکے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے، حکومت ایف بی آر کی ہیومن ریسورس ترقی اور ڈیجیٹائز یشن کے لئے تمام وسائل مہیا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان اور انکی معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کر کے چھوڑیں گے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران میں نے واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا، حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کی ہماری اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہے، ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹائیزیشن اور افرادی قوت کی استعداد میں ترجیحی بنیادوں پر اضافہ کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں