ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پان شاپ میں ڈکیتی:ڈی ایس پی بیٹے سمیت گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال میں ڈی ایس پی لیگل اے وی سی سی کی پولیس موبائل کے پان کے کیبن سے لوٹ مار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ، پولیس نے مذکورہ ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں موبائل میں سوار سادہ لباس افراد کی پان کے کیبن میں لوٹ مار کی وڈیو وائرل ہونے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (ایس ایس پی اے وی ایل سی) نے بتایا کہ لوٹ مار کے واقعے کی وڈیو میں دکھائی دینے والوں میں ڈی ایس پی کا بیٹا بھی شامل تھا۔ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ اے وی ایل سی پولیس نے موبائل کا سراغ لگا کر اپنے قبضے میں لینے کے بعد ڈی ایس پی اور ان کے بیٹے کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ واردات میں استعمال کی جانے والی پولیس موبائل کا سراغ لگا لیا جو کہ ڈی ایس پی ظفر کو الاٹ کی گئی تھی اور وڈیو میں دکھائی دینے والے افراد میں ڈی ایس پی کا بیٹا بھی شامل تھا، جسے پولیس نے حراست میں لے کر پولیس موبائل اپنے قبضے میں لے لی ہے۔واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں پان کیبن کے مالک شاہ زیب مغل کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر عقیل نے بتایا کہ زیر حراست افراد کو تفتیش کے لیے گلشن اقبال تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور وڈیو میں دکھائی دینے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔عارف اسلم راؤکے مطابق دکان دار کا بیان ہے کہ مذکورہ موبائل اس سے قبل بھی ان کی دکان پر آئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ پولیس موبائل اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہے تاہم ایسٹ انوسٹی گیشن پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں