ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تُرک فوج کی کارروائی میں 3علاحدگی پسند کرد جنگجو ہلاک

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں کے سلسلے میں عراق اور شام کے شمال میں کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف آپریشن میں 3جنگجو ہلاک کر دیے گئے ۔ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ترک فورسز نے دہشت گرد عناصر کی نشان دہی کے بعد عراق کے شمالی علاقے متینہ میں پی کے کے کے 2 دہشت گردوں کو اور شام کے شمال میں فرات ڈھال آپریشن علاقے وائی پی جی کے کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ کرد علاحدگی پسندوں کی تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں