اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 10.20 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
پی ایم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 دن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرول کی قیمت کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ یکم جون کو پیٹرول کی قیمت میں4.74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت کی بہتری اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10.69 روپے کی کمی کا اعلان کیا اور بجلی کی قیمت 34.99 روپے فی یونٹ مقرر کردی۔
