ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرن جوہر کو کاپی رائٹس کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کو کاپی رائٹس کیس میں ممبئی کی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

فلم ڈائریکٹر نے ایک نئی فلم کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے جس کا نام ’شادی کے ڈائریکٹر کرن اور جوہر‘ ہے اور انہوں نے فلم میکرز پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

ممبئی عدالت نے مختصر سماعت کے بعد فلم کی ریلیز روکنے کا حکم دیا ہے اور فلم میکرز کو فلم کے نام اور مواد میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔

عدالت میں جج نے ریمارکس دیئے کہ فلم کے ٹائٹل اور ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرن جوہر کی شخصیت اور نام کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔

جج کے مطابق کرن جوہر نے ایک طویل کیریئر کے بعد انڈسٹری میں اپنی ساکھ بنائی ہے اور نئی فلم سے کرن جوہر کا نام استعمال کرکے ان کی شناخت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور اس سے مالی فوائد بھی سمیٹے جاسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں