
روم (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپولیا میں مصنوعی ذہانت اور توانائی سے متعلق اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادیات اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کے بارے میں بات کی۔