ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں