ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

 راولپنڈی: سینڑل جیل اڈیالہ کے باہر احتجاج کرنے پر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمبابیہ طاہر سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت اور پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے و شاہراہ عام کو بند کرنے کی دفعات لگائی گئیں۔

مزید پڑھیں؛ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار

پولیس نے 6 کارکنان عاقل خان، ملک بدر فرحان، زبیر حسین، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار کو بھی نامزد کرکے گرفتار کرلیا۔

اسکے علاوہ، احمد حسن، مبشر کانجو وغیرہ پانچ نامزد اور چند دیگر نامعلوم بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں