ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: عید الاضحیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی میں مزید 40 فلسطینی شہید، تعداد 37 ہزار سے متجاوز

مقبوضہ بیت المقدس: عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلط جنگ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں کو عیدالاضحیٰ پر بھی نہیں روکا اور عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اور مزید 40 معصوم و نہتے فلسطینیوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنا کر شہید کردیا۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر سے حماس کے خلاف لڑائی کو بنیاد بنا پر غزہ پر مسلط کی گئی صہیونی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد اب تک 37 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے، جس میں خواتین و بچوں کی تعداد نصف سے بھی زیادہ ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ساہ 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد یہ دوسری عید ہے (عیدالفطر کے بعد عیدالاضحیٰ)، جس میں اسرائیلی افواج کھلے عام اپنی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملے کرکے انہیں شہید کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جب کہ قابض فوج رہائشی آبادی اور پناہ گزیں کیمپوں پر بھی مسلسل حملوں میں مصروف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں