ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی بجٹ پیپلز پارٹی کی تجاویز کیساتھ فائنل ہوگا، حکومتی اخراجات میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، رانا ثنا

Not being

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاق بجٹ کو پیپلز پارٹی کی تجاویز کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی، جب کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی کا وعدہ بھی پورا کرے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے سیاسی مشیر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ پیپلز پارٹی کی تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے فائنل کریں گے جب کہ وعدے پر عمل کرتے ہوئے حکومت اپنے اخراجات بھی کم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک ماہ کے بعد قوم سے ایک بار پھر خطاب کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اعلان کیا گیا بجٹ مجوزہ ہوتا ہے، جس کے بعد اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جاتی ہے، جہاں 30 جون سے پہلے بجٹ کو پاس کرلیا جائے گا جب کہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی مکمل تجاویز کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مہنگائی کی شرح کافی کم ہو چکی ہے۔ معیشت کے بہتر ہونے کا پھل عام آدمی کو بھی ملے گا۔ قوم دعا کرے کہ ملک کسی حادثے کا شکار نہ ہو۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمٰن انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں