ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے زائد نہ ہو،محکمہ داخلہ کے پی

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نوٹس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی خود نگرانی کریں، کسی بھی علاقے یا ضلع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ ہو ، خرابی کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی ہو رہے ہیں، وزیراعلی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیسکو حکام سے میٹنگ کی ہدایات دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں