ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20ورلڈکپ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

 انگلینڈ نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 17.3 اوورز میں پورا کرلیا۔

واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں دو گروپ ہیں، دونوں گروپس سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں