پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80001 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عید کے بعد پہلے کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
