ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ بچاؤمہم کی قیادت کے وفاقی وزیر داخلہ سے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کااعلان

announcement of the end of the sit-in

اسلام آباد : غزہ بچاؤمہم کی قیادت کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مذاکرات کامیاب،41روز سے جاری غزہ بچاؤ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں غزہ بچاؤمہم کے سرپرست سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں نے  وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے،ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہ ہے،پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے،ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جانبحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں،جاںبحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔ سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشنر  علی رضا  نے بھی ملاقات میں شرکت کی ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سابق سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا کہ حکومت سے ہمارا معاہدہ ہوگیا ہے، ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں اور ہم دھرنا ختم کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں