ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان ایف سی کے مطابق انسداد اسمگلنگ کی کارروائی بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ این 65 پر کی گئی۔ ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔

اسمگلرز 4 ٹرکوں اور 4 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں میں تقریباً 39200 لیٹرز ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں