ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کے فنڈز روک لیے

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کے فنڈز روک لیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو 1ارب 39کروڑ روپے کی قسط ادا کرنا تھی لیکن پنجاب حکومت کی سست روی کی بنیاد پر عالمی بینک نے قسط ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔قسط کی ادائیگی روکنے کی وجہ عالمی بینک کی جانب سے محکمہ ماحولیات کو گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں دیئے گئے ٹاسک پورا نہ کرنا بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو ماحولیاتی پالیسی پر لیگل فریم ورک تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں