ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹبال کو مزید ترقی دینے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے، شاہد شنواری

پشاور(اسپورٹس رپورٹر)سابق نیشنل فٹبالر‘ آرگنائزر و پروموٹر شاہد خان شینواری نے کہا ہے کہ فٹبال کے لئے قائم نارمیلائزیشن کمیٹی نے اچھا کا م کیا ہے جس کی بدولت قومی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لئے کوالیفائی کیا اور ان میچوں میں بھی پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی جبکہ رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے تاہم فٹبال کے فروغ و ترقی کے لئے بہت کام کرنے کی گنجائش ہے فٹبال کو مزید ترقی دینے کے لئے بھرپور اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں منتخب فیڈریشن ہی اس کھیل کے فروغ و ترقی میں اپنا کردار ادا کرکے اس کھیل کو مزید اوپر لے جاسکتی ہے‘ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹس میں کلبوں کی سطح پر انتخابات مکمل ہوگئے ہیں‘ تین فیز ہوچکے ہیں جبکہ اب چوتھے فیز میں ڈسٹرکٹس میں الیکشن ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں