ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوکیا ورلڈ کپ 2024میں اب تک 102ڈاٹ بالز کرا چکے ہیں

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔اینرخ نوکیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 100ڈاٹ بالز کرانے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں، نوکیا ورلڈ کپ 2024میں اب تک 102ڈاٹ بالز کرا چکے ہیں۔جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے ورلڈ کپ 2024کے دوران اپنے 8میچز میں 186گیندیں کرائیں، صرف 7چھکے اور 11چوکے دیے۔جنوبی افریقا کے ہی مارکو یانسن نے اس ایڈیشن میں 96ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022ورلڈ کپ میں 93ڈاٹ بالز کرائی تھیں۔اس ایڈیشن میں افغانستان کے نوین الحق اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 90، 90ڈاٹ بالز کرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں