ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی مقتل بن گیا، روزانہ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل ہورہے ہیں، منعم ظفر خان

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی کو مقتل بنادیا گیا ہے روزانہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہورہے ہیں اور حکومت و پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

منعم ظفر خان نے پہلوان گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوجانے والے گلستان جوہر کے 27 سالہ نوجوان نعمان کے اہل خانہ سے ان کے گھر پر ملاقات وتعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چند ہزار روپے کے موبائل فون چھیننے کے دوران نوجوان کو گولی مار دینا بڑاالمیہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ   پولیس اور انتظامیہ جرائم کی سرپرستی کررہی ہے، اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ پولیس جرائم کی شرح کم دکھانے کے لیے ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات کی ایف آئی آر درج نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئی جی سندھ اور دیگر پولیس حکام سے ملاقاتوں میں ہم نے ان سے واضح طور پر کہا کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے مقابلے میں جرائم کی شرح کم ظاہر کرکے ڈاکوؤں کی سرپرستی اور متاثرین کے زخم پر نمک پاشی کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں