ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ : شامیوں کیخلاف پرتشدد واقعات‘ 470 افراد گرفتار

تُرک پولیس اور شام مخالف مظاہرین میں جھڑپ کا منظر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد 470 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پرتشدد واقعات اس وقت شروع ہوئے جب ترک پولیس نے ایک شامی شخص کو 7 سالہ شامی بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا۔ شام مخالف فسادات سب سے پہلے صوبہ قیصری میں شروع ہوئے،جہاں کے مکینوں نے اتوار کے روزشامی پناہ گزینوں کے گھروں اور کاروباری مراکز کو آگ لگا دی اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ اس کے بعد پر تشدد واقعات دیگر صوبوں میں پھیل گئے۔ شامیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شام کے شمال مغربی علاقوں میں انتقامی فسادات نے جنم لیا، جو ترکیہ کی حمایت یافتہ فورسز کے زیر کنٹرول ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے ترکیہ کے جھنڈے پھاڑے اور ٹرکوں پر پتھراؤ کیا۔ ترک محافظوں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں