ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدنام امریکی گلوکار ڈیڈی کیخلاف جنسی تشدد اور اسمگلنگ کا مقدمہ دائر

مین ہٹن: امریکی سپر اسٹار ریپر شان کومبز المعروف ’ڈیڈی‘ کے خلاف ایک سابقہ فلم اسٹار نے جنسی استحصال اور جنسی اسمگلنگ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

گلوکار پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے 2004 اور 2009 کے درمیان ہیمپٹن اور فلوریڈا میں اپنی شاندار “وائٹ پارٹیز” کے دوران اداکارہ ایڈریا انگلش کو مالی فائدے کے لئے جنسی مہرے کے طور پر استعمال کیا۔

مین ہیٹن میں دائر کیے گئے تازہ ترین مقدمے میں نومبر 2023 سے اب تک کومبز کے خلاف دعوؤں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

مارچ میں تفتیشی اداروں کے اہلکار میامی اور لاس اینجلس میں کومبز کی پرتعیش جائیدادوں میں داخل ہوئے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی گلوکار ڈیڈی کا گرل فرینڈ سے تشدد اور ریپ کے مقدمے پر تصفیہ

مئی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں کومبز کو اپنی اس وقت کی گرل فرینڈ کیسنڈرا وینٹورا پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں