ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آٹا مہنگا ہوگا‘فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کر دیا‘ ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے 10 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عاصم رضا سمیت چاروں صوبوں کے چیئرمین اور سیکڑوں فلور مل مالکان شریک ہوئے، ملک بھر کی فلور ملز نے مشترکہ طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرنے کا اعلان کیا۔عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ ہونے کی صورت میں 10 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کریں گے، ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کولیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے، ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔سینٹرل چیئرمین نے کہا کہ فلور ملز پہلے سے ٹیکس نیٹ میں ہیں اور ٹیکس دے رہے ہیں‘ ایف بی آر کے نئے ٹیکس سے عوام کے لیے آٹا مہنگا ہوگا‘ حکومت فوری طور پر ٹیکس واپس لے‘ ٹیکس واپس نہ ہوا تو 10 جولائی سے ملک بھر کی ملز بند ہو جائیں گی‘ آٹا عوام کی بنیادی خوراک ہے، اسے ٹیکس سے استثنا دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں