ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

کراچی :وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

میڈیا کے مطابق  دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کریں گے، جبکہ ان کی تاجر برادری سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 24 اپریل کو وزیراعظم نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، جس دوران انہوں نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی تھی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بعد ازاں، وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں