ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی تھی جس کے نیتجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل بھی جاری کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کو عوامی داخلے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا پہلا روز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں