ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت:  شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار تک ہوسکتی ہے، رپورٹ

لندن: غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں  ہلاکتوں میں تعداد 38 ہزار سے زائد ہوگئی  ہے تاہم درست تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طب کے شعبے کے عالمی شہرت یافتہ تحقیقی جریدے لینسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں شہیدہونے والے افراد کی تعداد 38 ہزار 200 سے زائد ہے تاہم خوراک کی تقسیم کے نیٹ ورکس اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کی وسیع تباہی کی وجہ سے اموات کی حقیقی تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔

لینسٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ   غزہ میں مجموعی آبادی 23 لاکھ سے جس میں 8 فیصد آبادی جنگ کا ایندھن بن گئی جن میں بڑی تعداد خواتین اور معصوم بچوں  کی ہے، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو بھی مالی امداد میں نمایاں کٹوتیوں کا سامنا ہے۔

خیال  رہے کہ اقوام متحدہ کے رواں برس فروری میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 17 ہزار لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جب کہ غزہ کی 37 فیصد عمارتیں تباہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں