ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر ترکش ایئرلائنز کا دفتر بند

 تہران :ایران کے دارالحکومت تہران میں خواتین ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر حجاب کے قانون کی تعمیل سے انکار پر ترکش ایئرلائن کے دفتر کو سیل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترکش ایئرلائنز کے عملے نے ایران میں لازمی قرار دیے گئے اسکارف کو پہننے سے انکار پر پولیس نے انہیں انتباہ جاری کیا تاہم ملازمین کی مزاحمت پر دفتر کو بند کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ خواتین ملازمین کی جانب حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر گزشتہ برسوں کے دوران ایرانی حکام نے دکانیں، ریستوران، فارمیسی اور دفاتر سمیت سینکڑوں کاروبار بند کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد خواتین کے لیے حجاب لازمی قرار دے دیا گیا تھا اور جو خواتین سر پر اسکارف نہیں پہنتیں یا انہیں غلط طریقے سے پہنتی ہیں انہیں جرمانے یا قید کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں