ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز خٹک کی گواہی پر افسوس ہوا، علی محمد خان

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی گواہی پر بہت افسوس ہوا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جس کو عزت دی اسی کے خلاف بیان دینا افسوسناک ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ افسوس ہوتا ہےکہ جن لوگوں کو پارٹی نے عزت دی وہ آج عمران خان کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بطور گواہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک عدالت میں پیش ہوئے،پرویز خٹک نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں