ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج

 راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف کہچری چوک راولپنڈی میں احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ پر ٹائر جلائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کی قیادت میں کارکنان نے کچہری چوک میں احتجاج کیا اور جمع ہونے والے کارکنوں نے عدالت عظمیٰ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے باعث کچہری چوک میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں