ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سستی بجلی کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگادیے گئے

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے گھریلو صارفین پر بجلی کا بم گرادیا،  گھریلو صارفین  پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت  کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دیگر صارفین کے لیے 184 فیصد اضافہ کیا ہے، یہ فکسڈ چارجز جولائی 2024 سے نافذ ہوں گے، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے پر گھریلو صارفین کے لیے200 روپے فکسڈ چارجز ادا کرنے ہونگے۔

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا کہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ بجلی کے استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔

خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کو فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں