ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ اپنے نام کر لیا

پیرس۔ (اسپورٹس ڈیسک):سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ جیت لیا۔ تڈیج پوگاآر کی ریس میں یہ مجموعی طور تیسری ا سٹیج فتح ہے اورمسلسل دوسری فتح ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں لاڈینوییل سے پلیٹا ڈی بیل تک کا 197.7 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی راستے پر تھا۔25 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 197.7 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 13منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔27 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے دوسری جبکہ 24 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں