ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش: طلبہ کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج، 7 طلبہ جاں بحق، سیکڑوں زخمی

esignation

ڈھاکا: بنگلادیش میں طلبہ نے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کیا، حکومتی پارٹی کے طلبہ ونگ نے پولیس کی مدد سے احتجاج کرنے والوں حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق  ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر وزیر اعظم حسینہ واجدکے حامی طلباء ونگ  پولیس کی مدد سے ہزاروں طلبہ پر حملہ کردیا، جس کے بعد طلبہ نے اپنے ساتھیوں  ہلاکت پر ریلوے اور بڑی شاہراہیں بلاک کر دی ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

طلباء کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں اور صرف 6 فیصد کوٹہ جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لئے مختص ہے اسے برقرار رکھا جائے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں،10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں