ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی؛ تھانہ گوجر خان کی چوکی میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق

 راولپنڈی:  تھانہ گوجر خان کی چوکی قاضیاں میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذیشان کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا ہوا تھا جس کے اہل خانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی تھی، اور رشوت نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم کو دوسرے مقدمے میں گوجرخان پولیس کے حوالے کیا جہاں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزم پر بےپناہ تشدد کیا گیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد ملزم ذیشان کو پولیس اہلکار مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  انکوائری  کررہے ہیں کہ ملزم تشدد سے جاں بحق ہوا یا  اس کی موت طبعی  تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں