ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا مرکزی جلوس کا فضائی معائنہ

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کراچی میں مرکزی جلوس کا فضائی  معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ صوبائی وزیرداخلہ ضیا الحسن النجار بھی تھے۔ وزیراعلی سندھ نے جلوس کی سیکورٹی اور راستوں کا جائزہ لیا۔

مراد علی شاہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نقل وحرکت دیکھی۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ جلوسوں کی نگرانی کے لیے 320 کیمرے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے جلوسوں کے اختتام اور عزاداروں کے گھروں تک پہنچنے تک سیکورٹی انتظامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں