کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
محرم کی دو روزہ تعطیلات کے بعد آج جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 371 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 81 ہزار 527 پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 81,155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
