ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں امن مارچ واقعے میں پی ٹی آئی ملوث ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  عطاتارڑ کا کہنا  ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، یہ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں، بنوں امن مارچ واقعے میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  نے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی نے بیان دیاکہ شہریوں پر براہ راست فائرنگ ہوگئی۔  یہ سیاسی نہیں بلکہ دہشت گرد جماعت ہے،اسے اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، پی ٹی آئی کی کوشش یہ تھی کہ بنوں واقعہ کا الزام پاک فوج پر لگایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بانی  نے  کہا کہ ہم اتنے طالبان کو واپس لا کر بسا رہے ہیں، تحریک طالبان پاکستان تحریک انصاف ہے، کل  بانی پی ٹی آئی  نے بیان دیاکہ شہریوں پر براہ راست فائرنگ ہوگئی، جہاں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، وہاں جا کر فائرنگ کردی، ایک شخص کی موت ہوئی، باقی 22 لوگ بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں