معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی پولیس نے ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے جبکہ ان کا اس حوالے سے بیان بھی سامنے آگیا۔
راحت فتح علی خان کے مطابق ان کی گرفتاری نہیں ہوئی اور ائرپورٹ پر نارمل چیکنگ اور سوال جواب ہوئے تھے تاہم وہ ابھی اپنا کام کررہے ہیں۔
راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا۔
