ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفقت محمود کا سیاست اور آصف کرمانی کا (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شفقت محمود نے لکھا بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اپنی باقی عمر تحریر و تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں‘ یہ فیصلہ نہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہے نہ ہی کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے، سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا، پی ٹی آئی اور حلقے کے ووٹرز کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے 2 دفعہ نمائندگی کا شرف بخشا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز مسلم لیگ چھوڑنے کا اعلان کرنے والے آصف کرمانی کا کہنا ہے نواز شریف کی کل بھی عزت کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا۔ میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے بندے آگئے ہیں، یہ ن لیگ کے چہرے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا گھر چھوڑتے ہوئے تکلیف تو ہوئی کہ انہوں نے اپنے ایک وفادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مسلم لیگ ن میں غیرسنجیدہ اور نالائق لوگ آ چکے ہیں۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا اس طرح لگتا ہے کہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے، نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا، پیدائشی مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگی گھرانے کا ممبر بن کر مرنا چاہتا ہوں، 18، 20 سال مسلم لیگ ن کو دیے، نواز شریف کا بہت قریبی ساتھی رہا۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا میاں صاحب سب اچھا نہیں ہے، پبلک میں آ کر دیکھیں، آپ کو حقیقت کا اندازہ ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں